تحصیل دار چوہدری غضنفر نوید اور انجمن پٹواریاں میں صلح کروانے کے لیے اےسی عارف والا میدان میں اتر آیا

عارف والا رشوت خور تحصیل دار چوہدری غضنفر نوید اور انجمن پٹواریاں میں صلح کروانے کے لیے اےسی عارف والا میدان میں اتر آیا تفصیلات کے مطابق اےسی عارفوالا نے اپنے پیٹی بھائی رشوت خور تحصیلدار چوہدری غضنفر نوید کو بچانے کے لیے انجمن پٹواریاں میں صلح کرانے کی ناکام کوشش کی انجمن پٹواریاں کے صدر نے دوٹوک جواب دیتےہوئےکہاتحصیلدار چوہدری غضنفر نوید نہایت بد اخلاق اور رشوت خور انسان ہے انجمن پٹواریاں کے صدر نے بتایا اگر ہم کسی بھی سرکاری پراپرٹی کو واگزار کروانے کے لئے جائیں اور وہاں قبضہ مافیا سے دست و گریباں ہو جائے تو تحصیلدار غضنفر نؤید ہمیں ہی برا بھلا کہہ کر ٹال مٹول دیتا ہے اور خود قبضہ مافیا سے موٹی رقم لے کر انہیں قبضہ کرنے کی اجازت دےدیتا ہے جس کی وجہ سے ہماری علاقے میں کوئی عزت نہیں رہی ہم ایسے رشوت خور بد اخلاق انسان کے خلاف کاروائی ہونے تک قلم چھوڑ احتجاج کا اعلان کرتے ہیں

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published.