دعوت اسلامی کے زیر اہتمام فیضانِ مدینہ پاکپتن شریف سات روز سے جاری

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام فیضانِ مدینہ پاکپتن شریف سات روز سے جاری نماز کورس کا آج اختتام ہوا جس میں سکول کالج کے سٹوڈنٹس نے شرکت کی اور دعوت اسلامی کے ذمہ دران اور مبلغین و معلمین نے انکی تربیت فرمائی آخر میں شرکاء کو تحائف اور اسناد بھی پیش کی گئی بعد ازاں سٹوڈنٹس نے دعوت اسلامی کی اس کوشش اور اقدام پر شکریہ ادا کیا رکن مجلس شعبہ کورسز کے ذمہ دار عمران عطاری مدنی نے کہا کے اس کورس کے بعد 63 دن کا کورس بھی شروع ہو رہا ہے اس میں بھی تمام شعبہ تعلیم سے وابستہ افراد شرکت کریں۔
دعوت اسلامی کے ڈویژن نگران حافظ امین عطاری نے کہا کہ نماز کے بنیادی مسائل سیکھنا ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے
رکن مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار پیر فیضان چشتی عطاری نے کہا کہ ہمیں دنیاوی ڈگریوں کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کی ڈگری بھی حاصل کرنی چاہیے

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published.