محکمہ اوقاف کے افسران کی ملی بھگت سے دربار بابا فرید پر حفاظت پاپوش کے ٹھیکیدار من مانے نرخ وصول کرنے لگے

خبر شامل کرتے ہیں پاکپتن سے ہمارے نمائندہ ظہیر احمد تارڑ کی رپورٹ کے مطابق محکمہ اوقاف کے افسران کی ملی بھگت سے دربار بابا فرید پر حفاظت پاپوش کے ٹھیکیدار من مانے نرخ وصول کرنے لگے اعلی حکام نوٹس لیں
تفصیلات کے مطابق دربار بابافرید میں جوتے جمع کروانے کی فیس 10روپے ہے جبکہ زائرین سے سرعام 20 روپے وصول کیے جارہے ہیں اگر زیادہ دیر ہوجائے تو 30 سے 50 روپے وصول کرتے ہیں یہ دور دراز سے آئے زائرین سے ظلم ہے بحث کرنے پر زائرین سے بدتمیزی بھی کی جاتی ہے زائرین نے ڈی سی پاکپتن رانا شکیل اسلم سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published.