مپیکو عارف والا میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی میں ناکام

ڈاکٹر محمد آصف ملک رائل نیوز عارف والا مپیکو عارف والا میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی میں ناکام. عارف والا میں شدت کی گرمی اور بغیر شیڈول لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری. عوام پریشان حال دن کے اوقات میں بار بار بجلی کا غائب ہونا معمول بن گیا اگر عارف والا مپیکو حکام سے رابطہ کرنے پر موقف اختیار کہ آپ کے علاقہ میں پرمٹ لیا ہوا ہے کام ہو رہا ہے لیکن بجلی وقفے وقفے سے غائب وولٹیج بھی کم الیکٹرونکس مصنوعات کے نقصان ہونے بھی خطرہ تمام دن کی گرمی کی شدت بے وجہ لوڈشیڈنگ کی ستائی ہوئی عوام کو رات کو بھی سکون کی نیند میسر نہیں کیونکہ رات کو بھی مپیکو عارف والا کی طرف سے ہر آدھے گھنٹے بعد بجلی معطل کرنا معمول بن گیا. مپیکو عارف والا بلا تعطل فراہمی میں بے بس اور ناکام عارف والا کے لوڈشیڈنگ کے ستائے ہوئے عوام کا مپیکو چیف ملتان وزیر پانی و بجلی سے مطالبہ ہے کہ گرمی کی شدت میں عارف والا کی عوام پر رحم کیا جائے تاکہ گرمی کی شدت سے بچا جا سکے اور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published.