Urdu News

ناظم آباد میں افسران نے ریاستی رٹ زیرو کردی SBCA

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے عملے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، بلڈنگ انسپکٹرز و دیگر افسران اپنے عہدوں اور اختیارات کے ناجائزاور بھر پور فائدے اٹھارہے ہیں
* گورکھ دھندے کو چلانے میں مقامی انتظامیہ وعلاقہ کے زمہ داران سمیت دیگر نوسربازوں کی پشت پناہی بھی شامل ہے*
کراچی(پیارا وطن نیوز)ناظم آباد میں SBCAافسران نے ریاستی رٹ زیرو کردی،غیر قانونی تعمیرات عروج پر،تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ضلع وسطی کے علاقے ناظم آباد میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے قوانین،جس کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول آرڈیننس 1979(سندھ آرڈیننس نمبرV/1979)کے مطابق عمارات کو تعمیرات کیلئے نقشے پاس کرنے، ان نقشوں کے مطابق عمارات کی تعمیر کو یقینی بنانے کا کام کرتا ہے اور اس کے بعد کراچی بلڈنگ اینڈ ٹائون پلاننگ ریگولیشن 2002کے مطابق عمارت کے کام کی نگرانی اور کنٹرول کرنا اور بعد از تعمیر ملکیتی سرٹیفیکیٹ جاری کرنا ہے کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے، ا س گورکھ دھندے میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے عملے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، بلڈنگ انسپکٹرز و دیگر افسران اپنے عہدوں اور اختیارات کے ناجائزاور بھر پور فائدے اٹھارہے ہیں اس گورکھ دھندے کو چلانے میں مقامی انتظامیہ وعلاقہ کے زمہ داران سمیت دیگر نوسربازوں کی پشت پناہی بھی شامل ہے،پیارا وطن سروے کے مطابق 1۔ پلاٹ نمبر۔1/224اورنگ آباد،نزد پاپوش ناظم آباد کراچی پر گرائونڈ +تیسری منزل بمعہ دکانوں کے غیر قانونی تعمیرات ہورہی ہے،2:پلاٹ نمبر21/14۔بلاک نزد پاپوش ناظم آباد کراچی پررہائشی پلاٹ پر5-Eپانچویں منزل غیر قانونی طور پر تعمیر ہورہی ہے،3:پلاٹ نمبر10/11بلاک 5-Cناظم آباد ضلع سینٹرل کراچی،دو منزلہ فلیٹ ٹائپ پورشن رہائشی پلاٹ پر غیر قانونی طور پر نقشے کے برعکس تعمیر کئے جارہے ہیں،4: پلاٹ نمبر8/7بلاک 5-Dناظم آباد ضلع سینٹرل کراچی،دو منزلہ فلیٹ ٹائپ پورشن رہائشی پلاٹ پر غیر قانونی طور پر نقشے کے برعکس تعمیر کئے جارہے ہیں،5:پلاٹ نمبر2/27بلاک 5-Aناظم آباد ضلع سینٹرل کراچی،دو منزلہ فلیٹ ٹائپ پورشن رہائشی پلاٹ پر غیر قانونی طور پر نقشے کے برعکس تعمیر کرکے بغیر این او سی کے فروخت کئے جارہے ہیں،،6:8/19بلاک 5Eناظم آباد ضلع سینٹرل کراچی،پرانی بلڈنگ میں تیسری اور چوتھی منزل غیر قانونی طور پر تعمیر کی جارہی ہے،7: پلاٹ نمبر5/24بلاک 5/Cناظم آبادضلع سینٹرل کراچی،پانچواں اور چھٹا فلور غیر قانونی طور پر تعمیر کیا جارہاہے8:پلاٹ نمبر2/22بلاک 5-Dناظم آبادضلع سینٹرل کراچی،گرائونڈ 1+ اور مزید اضافی منزلوں کی تعمیر جاری ہے9:پلاٹ نمبر 11/9بلاک 5-Cناظم آبادضلع سینٹرل کراچی،دومنزلہ فلیٹ نما پورشن رہائشی عمارت پر تعمیر کئے جارہے ہیں10:پلاٹ نمبر:3/23بلاک 5-Cناظم آبادضلع سینٹرل کراچی،غیر قانونی طور پر تعمیرات جاری ہیں،11:پلاٹ نمبر 10/11 بلاک 5Dناظم آبادضلع سینٹرل کراچی،غیر قانونی طور پر تیسری منزل تعمیر کی جارہی ہے جبکہ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف اس پلاٹ پر انہدامی کاروائی کی تھی ازسر نو زیر تعمیر ہے،12:پلاٹ نمبر2/7بلاک 5-Eناظم آباد ضلع وسطی کراچی،چار منزلہ غیر قانونی عمارت تعمیر کی جارہی ہے جبکہ اجازت صرف پہلی منزل کی ہے13۔پلاٹ نمبر۔ 1/2، بلاک۔ 2/G.پلاٹ نمبر۔ 15/1، بلاک۔ 2/j۔پلاٹ نمبر۔ 2/1، بلاک۔ 1/B.پر غیر قانونی تعمیرات کی جارہی ہیں،معزز عدلیہ بار بار غیر قانونی تعمیرات کے لئے اپنے فیصلوں میں انہدامی، سیل و سربمہر کی کاروائیوں کا حکم نامہ جاری فرما چکی ہے جبکہ محکمہ جاتی کاروائیاں بھی کی جاتی ہیں ، لیکن چند منٹوں یا گھنٹوں کے بعد تعمیراتی کام دن رات میں اور تیزی سے مکمل کردئیے جاتے ہیں، مزے کی بات یہ ہے کہ جو افراد ان غیر قانونی پورشنز ، یونٹس کی بکنگ کرواتے ہیں جان بوجھ کر ان میں رہائش کرلیتے ہیں بعد از ان عدالتی احکامات پر بلاوجہ احتجاج کرنے پر اتر آتے ہیں اور عورتوں اور بچوں کو سڑکوں پر لے آتے ہیں، جبکہ منہدم ہونے والی بلڈنگز کے بارے میں سب کچھ جان کر بھی نادان بن جاتے ہیں ،اس سارے گورکھ دھندے میں شامل ایس بی سی اے کے افسران کے بارے میں تفصیلات کل کے شمارے میں شائع کی جائیں گی۔