پاکپتن سے قاری یحییٰ صابر سابق امیر ضلع مرکزی جمیعت اہلحدیث انتقال فرماگئے

افسوسناک خبر شامل کرتے ہیں پاکپتن سے قاری یحییٰ صابر سابق امیر ضلع مرکزی جمیعت اہلحدیث انتقال فرماگئے
نماز جنازہ میں جید علماء کرام اور ہرمکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی
تفصیلات کے مطابق قاری محمدیحییٰ صابر سابق امیر ضلع مرکزیہ و مدیر جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات عارفوالہ میں عرصہ دراز سے خدمات سرانجام دے رہے تھے وہ گزشتہ کئی دن علیل رہنے کے بعد انتقال فرماگئے انکی نماز جنازہ میں مرکزیہ کے عہدیداران میں سے مولانا عبدالرشید حجازی مولانامحمدیونس آزاد مولانا عبدالرازق مشتاق امیر ضلع قاری محمد یعقوب رانامحمدیحییٰ فاروقی میڈیا ایڈوائزر سمیت ہرشعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی انکی نماز جنازہ بلدیہ گراونڈ میں قاری عبدالعزیز ربانی نے پڑھائی اور انکے آبائی گاوں خانیوال میں سپرد خاک کیا گیا اللہ مرحوم کے درجات بلند کرے

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published.