Urdu News

گلشن اقبال ٹائون میں سندھ بلڈنگ کنٹرول آرڈیننس اور سپریم کورٹ کے احکامات کی دھجیاں اڑا دی گئیں

بلڈر مافیا عوام کو یومیہ لاکھوں کروڑوں روپوں سے محروم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں

*گورکھ دھندے کو چلانے میں مقامی انتظامیہ وعلاقہ کے زمہ داران سمیت دیگر نوسربازوں کی پشت پناہی بھی شامل ہے *

کراچی(پیارا وطن نیوز)گلبرگ ٹائون میں غیر قانونی تعمیرات عروج پر، بلڈر بھاری رشوت کے عوض لاک ڈائون کے باوجود غیر قانونی تعمیرات کرنے لگے، تفصیلات کے مطابق گلبرگ ٹائون میں غیر قانونی تعمیرات عروج پر پہنچ گئی ہیں بلڈرز مافیا نے بھاری رشوت کے عوض علاقے کو کنکریٹ کا جنگل بنا دیا،تفصیلات کے مطابق ضلع کراچی وسطی گلبرگ ٹائون کے علاقہ فیڈرل بی ایریا و عزیزآباد کی حدود میں بلاک نمبر2 اور نمبر8 سمیت دیگر بلاکس میں سرگرم عمل بلڈر مافیا عوام کو یومیہ لاکھوں کروڑوں روپوں سے محروم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ا س گورکھ دھندے میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے عملے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، بلڈنگ انسپکٹرز و دیگر افسران اپنے عہدوں اور اختیارات کے ناجائزاور بھر پور فائدے اٹھارہے ہیں اس گورکھ دھندے کو چلانے میں مقامی انتظامیہ وعلاقہ کے زمہ داران سمیت دیگر نوسربازوں کی پشت پناہی بھی شامل ہے علاقے میں 1۔ پلاٹ نمبر۔ آر ۔ 1605 ، بلاک نمبر ۔ 2 ، اضافی تیسری منزل ۔۔۔ 2۔ پلاٹ نمبر۔ آر ۔ 621، بلاک نمبر ۔ 2 ، پورشنز کی تعمیرات 3۔ پلاٹ نمبر۔ آر ۔ 1092 ، بلاک نمبر ۔ 2 ، اضافی چوتھی منزل ۔۔۔ 4۔ پلاٹ نمبر۔ آر ۔ 1196، بلاک نمبر ۔ 2 ، پورشنز کی تعمیرات 5۔ پلاٹ نمبر۔ آر ۔ 401، بلاک نمبر ۔ 2 ، پورشنز کی تعمیرات ۔۔۔۔۔6۔ پلاٹ نمبر۔ آر ۔ 402، بلاک نمبر ۔ 2 ، پورشنز کی تعمیرات 7۔ پلاٹ نمبر۔ آر ۔ 970، بلاک نمبر ۔ 2 ،بغیر نقشہ پاس تعمیرات ۔۔۔ 8۔ پلاٹ نمبر۔ آر ۔ 1798، بلاک نمبر ۔ 2 ، اضافی تیسری + چوتھی منزل 9۔ پلاٹ نمبر۔ اے ۔ 02، بلاک نمبر ۔ 2 ، اضافی تیسری منزل ۔۔۔ 10۔ پلاٹ نمبر۔ آر ۔ 828، بلاک نمبر ۔ 2 ، پورشنز کی تعمیرات 11۔ پلاٹ نمبر۔ ایل ایس ۔ 15، بلاک نمبر ۔ 2 ، اضافی تیسری منزل ۔۔12۔ پلاٹ نمبر اے ۔ 08، بلاک نمبر ۔ 2 ، اضافی تیسری + چوتھی منزل 13۔ پلاٹ نمبر۔ آر ۔ 1155، بلاک نمبر ۔ 8، ملٹی یونٹس کی تعمیرات ۔۔ 14۔ پلاٹ نمبر۔ اے ۔ 681، بلاک نمبر ۔ 8 ، ملٹی یونٹس کی تعمیرات 15۔ پلاٹ نمبر۔ آر ۔ 169+170، بلاک نمبر ۔ 8، اضافی تیسری + چوتھی منزل ۔16۔ پلاٹ نمبر۔ آر ۔ 843، بلاک نمبر ۔ 8، ملٹی یونٹس کی تعمیرات 17۔ پلاٹ نمبر۔ آر ۔ 186+187، بلاک نمبر ۔ 8، اضافی تیسری+ چوتھی منزل ۔19 پلاٹ نمبر321بلاک 15ایڈیشنل چوتھی منزل، 20 : R1284، بلاک 15دوسری منزل پر کثیر رہائشی یونٹ،۔ 21: پلاٹ نمبرR-314، بلاک 16تیسری منزل اور چھ غیر قانونی تعمیرات پلاٹ نمبر479 بلاک 16میں غیر قانونی تیسری منزل اور دکانیںپر غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں،افسران و بروکرز خریدار کواتنا مطمئن کرتے ہیں جیسے وہ خود ہی ڈائریکٹر جنرل کی حیثیت سے کام سر انجام دے رہے ہوں،ایسا لگتا ہے کہ سندھ بلڈنگ کے قوانین دوسرے ممالک میں رائج ہوں اور کراچی کو صرف لاقانونیت کا بازار بنادیاگیاہے ، جب تک سندھ بلڈنگ کنڑول اتھارٹی کے افسران جس مین عاصم خان عرف کالا، کاشف سومر و عرف چٹا،فرحان ایوب عرف کالا،وسیم عرف میرپوری و دیگر کے خلاف قانونی کاروائی نہیں کی جائے گی افسران ، بروکرز، نوسر بازوں کا عوام کو لوٹنے کا یہ ظالمانہ سلسلہ جاری رہے گا۔